6 اپریل 2016 - 16:16
شامی فوج کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ دھشتگردوں کے گرفت میں+ تصاویر

شام کے ہیومن راٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف گروہوں نے شہر حلب کے قریب ایک فوجی جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ہیومن راٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف گروہوں نے شہر حلب کے قریب ایک فوجی جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے کہا ہے کہ شہر حلب کے مضافاتی علاقے میں ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور دھشتگرد ٹولے جبہۃ النصرہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ اس گروہ نے اس طیارے کے پائلٹ کو اپنی گرفت میں لینے کی خبر بھی دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی حلب کے مضافاتی علاقے میں جب جنگی طیارے کو میزائیل لگا تو پائلٹ نے چھتری کے ذریعے طیارے سے باہر چھلانگ ماری دی۔
سوشل میڈیا پر بھی شائع کی گئی تصاویر اور ویڈیو کلیپ ذریعے ایک جنگی طیارے کے زمین پر گر کر تباہ ہونے کو خبر دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲